صدر عارف علوی اور فردوس عاشق کا سرمد علی سے والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت

86

اسلام آباد (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔مزید برآںوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی سرمد علی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔