وزیراعظم عمران خان15دسمبر سے بحرین کا دورہ کریں گے

87

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان15 دسمبر سے بحرین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ وزیراعظم بحرین کے قومی دن کی سرکاری تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو ایک خصوصی تقریب میں بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ،وزیراعظم کو کنگ حماد آرڈر آف دا رینیسنس سے نوازیں گے۔دورہ بحرین کے دوران وزیراعظم عمران خان اپنے بحرینی ہم منصب خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے مذاکرات کریں گے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوگی۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی وعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔