انسانی حقوق کا عالمی دن کل منایا جائے گا

83

اسلام آباد (اے پی پی) انسانی حقوق کا عالمی دن کل 10دسمبرکو منایا جائے گا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ذمے داریوں کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی جائے گی۔ عالمی دن کی مناسبت سے مختلف ریلیز ، واکس ، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔