مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم  سے 4 مسافر جاں بحق

389

چکوال:دھرابی کے نزدیک مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم  سے 4 مسافر جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ دھرابی کے نزدیک تلہ گنگ میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس چکوال روڈ پربے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، بس میں سوار 4 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہوجانے کے بعد حادثے کے ذمے دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔