ووٹ کے ذریعے معاشرے میں بہتری لائی جاسکتی ہے، عبدالرحمن بھٹی

121

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے بے نظیر آباد کے صدر عبدالرحمن بھٹی، چیف الیکشن کمشنر زاہد حسین بھٹو، انجمن تاجر اتحاد سندھ کے صدر قیوم قریشی، سٹی زون ایکشن کمیٹی کے صدر اسلم نوری، پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما کاشف قریشی، جسٹس آف پیس کے کلیم جٹ، سجاد بھٹی، نعمان ملک اور دیگر کے ہمراہ ووٹ کے اندراج کی آگاہی کی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ اس موقع پر ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن نوابشاہ کی جانب سے صوبائی صدر و ممبر سینٹرل کمیٹی ایڈووکیٹ ارسلان احمد شیخ، ڈاکٹر یونس ملک سمیت دیگر ممبران نے میرا ووٹ میری طاقت ووٹ کے حوالے سے آگاہی مہم واک کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بے نظیر آباد میں خواتیں کے ووٹ کے اندارج کا تناسب بہت کم ہے۔ ووٹ کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی کے عمل سے بہتری لائی جاسکتی ہے، اس حوالے سے خواتین کو آگے آنا ہوگا، اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد سیمینارز اور آگاہی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ سماجی تنظیموں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سیاسی جماعتوں کو اپنے کارکنان کے ذریعے ایسی مہمات میں حصہ لینا چاہیے تاکہ بہتری کے عمل کو بتدریج آگے بڑھایا جاسکے۔