عالمی بینک چین کو قرضہ فراہمی سے باز رہے، امریکا

456

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہامریکا اور چین مابین  معاشی جنگ جاری ہے،چین کے پاس بڑی تعداد میں رقم موجود ہے۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکا اور چین کے درمیان معاشی جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی اشیا پر بھاری بھرکم ٹیکسز عائد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی بینک نے کم شرح سود پر چین کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر امداد کا پلان اپنایا ہے۔