حکومت کا ایک ہی اصول ہے ٹیکس وصول کرو اور آئی ایم ایف کو خوش کرو، سراج الحق

412

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا ایک ہی اصول ہے ٹیکس وصول کرو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو خوش کرو۔

منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام پرمہنگائی بے روزگاری کےکوڑے برسائےجارہےہیں، ابتدامیں وزیر اعظم نےجس ٹیم کومنتخب کیااندازہ تھااس ٹیم سےمایوسی کےسوا کچھ نہیں ملنا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اچھی باتوں سے لوگوں کا درد ختم ہوجائے گا،حکومت کےوزرانے15ماہ میں 4200پریس کانفرنس کی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیوروکریسی کو قربانی کا بکرابنایا گیا ہے جب کہ کرکٹ میں مہارت رکھنے والے وزیر اعظم کرکٹ ٹیم ٹھیک نہیں کرسکے،آسٹریلیا سے ٹیم وائٹ واش ہوکر واپس آئی ہے، ہر میچ کےاختتام پر قوم کو مایوسی ملتی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے انسپکٹروں کو خوش رکھاجارہا ہے، حکومت کا ایک ہی اصول ہے ٹیکس وصول کرو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو خوش کرو۔