امریکا میں نیول ایئربیس پر تعینات سعودی فضائیہ کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں واقع نیول ایئر بیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ماردیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئرفورس کا اہلکار فوجی تربیت کے لیے ایئربیس میں موجود تھا اور واقعے کے بعد سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں فوری طور پر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی عرب میڈیا نے اس حوالے سے کچھ بتایا ہے۔