فواد عالم کو صبر کا”پھل” مل گیا

406

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، اظہر علی کو ہوم سیریز کے لیے کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، افتخار احمد کی جگہ فواد عالم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ عثمان شنواری کو موسیٰ خان کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بتایا کہ موسیٰ خان اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے تاکہ بولنگ کوچ وقار یونس کی مسلسل نگرانی میں ان کی  کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔

مصباح الحق نے بتایا کہ اسکواڈ میں صرف دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اسکواڈ  میں اظہر علی ،عابد علی ،حارث سہیل،امام الحق ،عمران خان ،عثمان شنواری، محمد عباس،محمد رضوان ،نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی،شان مسعود، اسد شفیق، فواد عالم ، کاشف بھٹی،بابر اعظم شامل ہیں۔