جونیئر اسکواش چیمپئن شپ

81

پشاور(اے پی پی) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔ انڈر 15 کے کوارٹرز فائنل میں پی اے ایف کے یاسین خٹک نے پی اے ایف ہی کے حمام احمد کو نو گیارہ، گیارہ نو، تیرہ گیارہ، گیارہ آٹھ، پنجاب کے اذلان خاور نے ورون آصف کو گیارہ نو، گیارہ نو، گیارہ آٹھ سے شکست دیدی۔