پی ایس ایل ڈرافٹنگ شرجیل کراچی کنگز کے ہوگئے

350
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے حوالے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ڈرافٹنگ کے دوران سابق قومی کپتان وسیم اکرم ،کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ،آخری تصویر میں ٹیم مالکان کا شیلڈ اٹھائے گروپ فوٹو،پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی اس موقع پرموجود ہیں س

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب جمعتہ المبارک لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کراچی کنگز نے شرجیل خان کو گولڈ کیٹگری میں حاصل کر لیا ۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ڈھائی سال کی پابندی مکمل کرنے والے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان پاکستان سپر لیگ کے5ویں ایڈیشن سے اپنے کیریئر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی، فرنچائزز کے مالکان ندیم عمر، سلمان اقبال، کے علاوہ لیجنڈ کرکٹرز، اسپانسرز ، کھلاڑی اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی ، قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ 5ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے سلسلے میں پلاٹینم کیٹگری میں کرکٹر کے انتخاب کا پہلا حق دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل تھا جس نے انگلینڈ کے جیسن روئے کو منتخب کیا ۔شرجیل خان2017 پی ایس ایل کے دوران اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ا سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی تھی جس میں سے ڈھائی سال معطلی کے تھے۔پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ میں پلاٹینم کیٹگری میں کرکٹر کے انتخاب کا پہلا حق دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل تھا جس نے انگلینڈ کے جیسن روئے کو منتخب کیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس کیٹگری میں پہلے ہی2 کرکٹرز سرفراز احمد اور محمد نواز کو برقرار رکھا ہے۔اسی طرح پی ایس ایل 5کے لیے کراچی کنگز نے عماد وسیم کو کپتان مقرر کر دیا، مالک کراچی کنگز سلمان اقبال نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پچھلے ہر سیزن میں کپتان کے معاملے پر ہم پریشان رہے ہیں، کوشش کریں گے کراچی کنگز میں اچھے کھلاڑیوں کو منتخب کریں۔سلمان اقبال نے تقریب کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خواب تھا کہ تمام میچز پاکستان میں ہوں اور ہمارا خواب پورا ہونے جارہا ہے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔مالک کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ کراچی کنگز کیلیے اچھی ٹیم کا نتخاب کریں، کراچی کنگز کی ٹیم میں 7 کھلاڑی برقرار رکھیں گے جبکہ عماد وسیم کپتان اور بابر اعظم کراچی کنگز کے نائب کپتان ہوں گے۔اس موقع پر صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، سلمان اقبال نے درست کہا ہمیں مستقل کپتان رکھنا چاہیے۔