سائوتھ ایشین گیمز ،پاکستان نے مزید6گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے

160

کھٹمنڈو(جسارت نیوز)نیپال کی میزبانی میں جاری سائوتھ ایشن گیمز کے چھٹے دن پاکستانی ایتھلیٹس نے مختلف ایونٹس میں مزید6گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے،جمعہ کو مختلف سپورٹس سینٹرز پر کھیلے گئے مقابلوں میں ایتھلیٹکس کے 400میٹر ہرڈل مقابلوں میں نجمہ پروین جبکہ مردوں کے مقابلوں میں محبوب علی نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا، سو میٹر ریلے میں پاکستانی ٹیم محمد نعیم،محمد شہباز،سمیع اللہ اور عزیز نے برونز میڈل جیتا،جبکہ خواتین ریلے مقابلوں میں بھی پاکستان نے برونز میڈل جیتا،مقابلوں میں کشمالہ،انا ابتسام ،محوش پر مشتمل پاکستانی شوٹنگ ٹیم نے سلور میڈل جیتا،ایونٹ میں اب تک پاکستان نے کل 77میڈل حاصل کیے ہیں جن میں 20گولڈ،24سلور اور 33کانسی کے تمغے شامل ہیں،ایونٹ میں اب تک پاکستان نے سب سے زیادہ میڈل کراٹے میں حاص کیے ہیں جن کی تعداد 6گولڈ میڈل ہے،جبکہ کراٹے میں ہی پاکستان نے 8سلور اور 5کانسی کے تمغے جیتے ہیں،ایتھلیٹکس میں 4گولڈ،ایک سلور اور ایک کانسی کا تمغہ پاکستان نے جیتا،شوٹنگ میں 2گولڈ،2سلور اور 5کانسی کے تمغے جیتے ہیں،تائکوانڈو میں 3گولڈ،6سلور اور8کانسی کے تمغے پاکستان نے جیتے ہیں۔ٹینس میں اب تک ایک سلور اور ایک کانسی کا تمغہ پاکستان نے جیتا ہے،والی بال میں ایک سلور میڈل جبکہ ویٹ لفٹنگ میں 2گولڈ ایک سلور اور ایک کانسی کا تمغہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام کیا ہے،ووشو میں 3گولڈ ،4سلور اور 4کانسی کے تمغے پاکستان کے نام رہے،اسی طری بیڈ منٹن میں 3کانسی اور فینسنگ میں 1کانسی کا تمغہ پاکستان نے جیتا ہے۔