وزیراعظم کو سندھ میں متوازی حکومت نہیں چلانے دینگے، سعید غنی

154

کراچی(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو لے کر متوازی نظام یا حکومت چلانا چاہتے ہیں جو کہ ہم نہیں ہونے دینگے وزیر اعظم کو اگر کچھ خدشات ہیں تو اس کے لیے بات چیت کی جائے لیکن ہمارے وزیراعظم وزیراعلی سے ملنا پسند نہیں کرتے ان کے پاس اپنے اتحادیوں کے ایم پی ایز سے ملنے کا وقت ہے پبلک سیفٹی کمیشن کاآج اجلاس تھااوریہ طے ہواتھا کہ سیفٹی کمیشن کا اجلاس ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوگا لیکن آج بھی اجلاس نہ ہوسکا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سندھ مدر سۃ الاسلا م یو نیورسٹی میں تقریب کے بعد صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 5برس میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا وفاقی حکومت نے ایک سال میں لے لیا ہے ہم پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ موجودہ حکمران عوام کے ذریعے نہیںآئے بلکہ مسلط ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف اس لئے شنوائی نہیں ہورہی کہ چیئرمین کا اپنا کیس وفاقی حکومت کے پاس پھنسا ہوا ہے اگرپرویز خٹک ، اسد قیصر، حسنین مرزا، زلفی بخاری اور دیگر کو جیل میں ڈالا جائیگا تو ہمیں لگے گا نیب کارروائی کر رہا ہے ،نیب پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ تک محدود رہ گیا ہے بی آر ٹی پر تحقیقات ہوتی ہے تو کہتے ہیں چیئرمین نیب نے ہمیں روک دیا ہے بی آر ٹی کے لیے اگر فیصلے سے روک دیا گیا تھا تو پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔
سعید غنی