شان فوڈزاور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان شراکت داری

441
شان فوڈز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان شراکت داری کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شان فوڈز نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ ایک صاف ستھرے اور ہرے بھرے پاکستان کی جانب قدم بڑھانے کے لیے ہاتھ ملا لیے ہیں۔ایس ایس جی سی کی مدد سے شان فوڈز نے اپنے لاہور کے پلانٹ کو کامیابی کے ساتھ صاف ستھرے ایندھن پر منتقل کردیا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے شان فوڈز نے اپنے پلانٹ کو ہائی اسپیڈ ڈیزل سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) پر منتقل کردیاہے۔ اس منتقلی سے کمپنی کو ایل پی جی سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2640 سے گھٹا کر 1665 لیٹر فی گرام کرنے میں مدد ملے گی۔