”ہم تو عدالت سے کہہ رہے ہیں کہ ثبوت پیش کیے جائیں“

269

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پیشیاں تو ہوتی رہیں گی، ہم توعدالت میں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ثبوت پیش کیے جائیں۔

سکھر میں خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ یہ کیسے الزامات ہیں جو اربوں روپے سے شروع ہوتے ہیں اور ایک مکان پر آجاتے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف یہ کس طرح کے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پیشیاں تو ہوتی رہیں گی لیکن ہم عدالت سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ثبوت پیش کیے جائیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت نےخورشید شاہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5روز کی توسیع دےدی ہے جبکہ نیب نے ریمانڈ کے لیے 15 روز کی استدعا کی تھی۔  خورشید شاہ کو 12 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔