انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ 2020 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

627

لاہور: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے9فروری تک جنوبی افریقہ میں جاری  رہے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے روحیل نذیر کو کپتان برقرار رکھتے ہوئے اوپنر حیدر علی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2004 بنگلہ دیش اور 2006 سری لنکا میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے۔ پاکستان ایونٹ کے 3 ایڈیشنز میں رنرزاپ بھی رہ چکا ہے۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ایونٹ 24 روز تک جاری رہے گاجس میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئندہ سال17 جنوری سے شروع ہونے  والے ایونٹ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ 9 فروری کو ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم ایونٹ کا آغاز 19جنوری کوسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی  جبکہ دوسرا میچ22 جنوری کو زمباوے کے خلاف  کھیلی گی گروپ  مرحلے کے آخری میچ میں قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہوگا ۔

آسی سی کے مطابق ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کیلئےنبردآزمائی کریں گی۔ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری کو ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

قومی اسکواڈ میں کپتان روحیل نذیر ، نائب کپتان حیدر علی ، عباس آفریدی ، عبدالواحد، عامر علی ، عامر خان ، آریش علی خان ،فہاد منیر، محمد حارث ، محمد حنیرا ، محمد عرفان خان، محمد شہزاد ، نسیم شاہ ، قاسم اکرم اور طاہر حسین شامل ہیں ۔