عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کرکٹ میں میرٹ نہیں دیکھا، محسن خان

287

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ محسن خان نے کہا ہے جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں میں نے اب تک کرکٹ میں میرٹ نہیں دیکھا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم پاکستان عمران خان کےلیے نیک خواہشات ہیں لیکن عمران خان بطور سرپرست اعلی کرکٹ میں احتساب نہیں کرسکے۔

محسن خان نے کہا کہ عمران خان اور میں نے ساتھ کرکٹ کھیلی، عمران خان نے ہمیشہ میرٹ اور حق کی بات کی،لیکن جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں، میں نےاب تک کرکٹ میں میرٹ نہیں دیکھی۔

سابق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کی وجہ گیم پلان نہ ہونا تھا۔