ٹیم کو خوف سے نکلنا ہوگا، کپتان اظہر علی

198

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کے لیے ٹیم کو خوف سے نکلنا ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتانی چھن جانے سے خوفزدہ نہیں ہوں لیکن اپنا پلان ضروری نافذ کرنے کی کوشش کروں گا۔

اظہر علی نے کہا کہ واحد کپتان عمران خان ہی دیکھے جو سلیکشن مرضی سے کرتے تھے، انگلینڈ میں رہائش اختیار کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان باؤلنگ اٹیک کو موقع دیا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے،ہمارے بیٹنگ آرڈر نے بھی اچھا پرفارم نہیں کیا،نئے بولنگ اٹیک کا انتخاب کیا لیکن اچھا کھیل پیش نا کر سکے۔