جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امرا مقامات و تحاصیل کا اجلاس

115

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امرا مقامات و تحاصیل کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت امیر ضلع سکھر حزب اللہ جکھرو نے کی۔ اجلاس میں کاشف سعید شیخ قیم صوبہ سندھ نے خصوصی شرکت کی۔ جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امرا مقامات و تحاصیل کا تقرر کردیا گیا۔ کاشف سعید شیخ قیم صوبہ کی موجودگی میں ذمے داران نے حلف پڑھا۔ امرا کی تقرری کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن، زبیر حفیظ شیخ، روھڑی میونسپلٹی آصف علی قریشی، پنو عاقل ٹاؤن، عبدالرحیم انڈھڑ باگڑجی ٹاؤن، حفیظ اللہ جمالی، کندھرا ٹاؤن، عبدالحکیم شیخ مقام گھمرا، محمد علی گھمرو مقام گوسڑجی، غلام محمد شیخ مقام دارا واھن، مقبول احمد عباسی مقام ترائی، محبوب علی مہر مقام اسلام آباد ٹکری، عرفان باجوہ مقام جوناس، مولانا صدرالدین سومرو مقام فرقپور، حافظ قادر بخش عباسی مقام سوبھو مہر، محمد صفر چاچڑ تحصیل پنوعاقل، امان اللہ تنیو تحصیل صالح پٹ، مولانا عتیق احمد لاشاری تحصیل نیو سکھر رضا اللہ گھمرو تحصیل روھڑی، محمد اکرم راجپوت کے امیر مقرر کیے گئے ہیں۔