مظلوموں کی خدمت کرنا بھی عین عبادت ہے، عابد بلو چ

130

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) انسانیت کی خدمت ہی مشعل راہ ہے، پولیس انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، مظلوموں کی خدمت کرنا بھی عین عبادت ہے، ایس ایس پی عابد بلو چ کا سٹی پولیس اسٹیشن میں منعقد ہ بلڈ عطیہ تقریب سے خطاب۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد نعیم احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کی سربراہی میں ریجنل بلڈ سینٹر جام شور و کے تعاون سے سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان میں ایک بلڈ عطیہ کیمپ لگایا گیا ، جس میں پولیس کے سیکڑوں جوانوں نے شرکت کی اور خون کے عطیات دیے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی عابد بلوچ نے کہاکہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے، انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا جانا چاہیے پولیس نے ہمیشہ مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ، آج پولیس اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر ثابت کیا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے ہی سکون قلب حاصل کیا جاسکتا ہے ، اس موقع پر ریجنل بلڈ سینٹر کی جانب سے ایس ایس پی عابد بلوچ کو شیلڈ کا تحفہ پیش کیا گیا۔