ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

331

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی، پاکستان کو خصوصی پالیسی کی بنیاد پر قرض کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالراور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے 30 کروڑ ڈالرکے 2 قرضوں کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2018 کے وسط سے پیدا ہونے والی مالی خرابیوں کو استحکام دینے کے لیے قرض جاری کر رہے ہیں۔