پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام، ورلڈ بینک نے مخالفت کردی

129

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام پر ورلڈ بینک نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کردی ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو ختم کرکے پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے انضمام کی تجاویز ورلڈ بینک کو ناقابل قبول ہیں ، ذرائع کے مطابق تحفظات ورلڈ بینک کی جانب سے اس وقت سامنے آئے جب ورلڈ بینک کی آڈٹ ٹیم کا ایف بی آر کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے 400 ملین ڈالر کے اصلاحات پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا، ورلڈ بینک کی جانب سے ٹیکس جمع کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور دیگر جدید ذرائع استعمال کرنے کے لیے یہ تعاون کیا گیا تھا۔