آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی ۔قومی کرکٹ ٹیم 5اور 6 دسمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی۔ لاہور پہنچنے پر ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان7 دسمبر کو متوقع ہے۔