سندھ ہائیکورٹ: آوارہ کتوں کی روک تھام کیلیے مہم جاری رکھنے کا حکم

195

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی روک تھام اور ویکسین کی عدم دستیابی سے متعلق آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے تمام اداروں کو مہم جاری رکھنے اور اسپتالوں میں ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی ایم سیز، کے ایم سی، کنٹومنٹ بورڈ کو عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے اور ٹاسک فورس کو فوری سفارشات مرتب کرکے حکومت کو ارسال کرنے کا بھی حکم دیدیا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو آوارہ کتوں کی روک تھام اور ویکسین کی عدم دستیابی سے متعلق طارق منصور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سیکرٹری بلدیات روشن شیخ سمیت دیگر متعلقہ حکام اور وکلا پیش ہوئے۔ ڈی ایم سیز، کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔