دارالامان کے مسئلے پر پنجاب حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، فرید پراچہ

125

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیاہے کہ دارالامان کی یتیم بچیوں کے بارے میں آنے والی روح فرسا خبروں کے سلسلے میں حکومت پنجاب اپنی پوزیشن واضح کرے ۔ حکومت کی کوئی وضاحت نہ آنے کی وجہ سے تمام وزرا اور متعلقہ سرکاری افسران ملزموں کے کٹہرے میں کھڑے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یتیم بچیاں پوری قوم کی طرف سے دارالامان اور دارالشفقت جیسے اداروں کے پاس امانت ہیں اور اس امانت میں کسی بھی قسم کی خیانت بدترین دینی اخلاقی اور قانونی جرم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ5 روزگزرنے کے بعد حکومتی مجرمانہ خاموشی تشویشناک ہے ۔