ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

276

 ملکی زرمبادلہ کے ذخائر41 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں41 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے،اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر کے قریب آگئے ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی جبکہ ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرمایہ کاری میں لوگوں کی توجہ مزید بڑھے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اضافے کے باعث زرمبادلہ میں مزید اضافے کی توقع ہے۔