امیرالبحر ظفر محمود عباسی سے کمانڈر یو ایس نیول فورسزجمیز مولے کی ملاقات

667
اسلام آباد: نیو ل چیف ظفر محمود عباسی سے امریکی نیول سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل جیمز مولے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحر ہند کے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کے ماحول سے متعلق امور اور دوطرفہ بحری تعاون سمیت باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ نے2004ء سے کمبائنڈ میری ٹائم فورس میں باقاعدہ معاونت کی اور ملٹی نیشنل کمبائنڈ ٹاسک فورسز 150اور 151 کی بالترتیب8 اور11 بار سربراہی بھی کر چکا ہے۔