سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے اضافہ

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں12ڈالرز کا اضافہ رہا اور سونے کی فی اونس قیمت1470ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میںاضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت50روپے اضافے سے 85100،دس گرام سونے کی قیمت43روپے اضافے سے 72960روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1000 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔