فرانس میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ3 امدادی اہل کار ہلاک

37
مارسلے (فرانس): حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کیا جارہا ہے‘ ایمبولنس گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3اہل کار ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فرانس کے علاقے ماغسی میں تباہ ہونے والے ای سی 145 امدادی ہیلی کاپٹرپر 3 اہل کار سوار تھے،جن میں سے ایک کی لاش جائے وقوع سے کچھ فاصلے پر پائی گئی،جب کہ باقی 2کی باقیات سیلاب میں بہ جانے کے باعث مشکل سے تلاش کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔