سچل اوربغدادی میں2افراد ٹریفک حادثے میں جاںبحق

268

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 3افراد جاںبحق ہوگئے ، واقعات ہاکس بے ،سچل اور بغدادی میں پیش آئے ہاکس بے رحمان ہوٹل کے قریب سڑک عبور کرنے والا 50 سالہ رحیم بخش ولد محمد حسین ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکرجاںبحق ہو گیا ، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔صفورا گوٹھ کے قریب نوجوان کوقتل کردیاگیا سچل کے علاقے صفورا گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 32سالہ نادر مگسی ولد لطف خان مگسی شدید زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ایس ایچ او آغا معشوق نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مگسی اور بلیدی برادری کے درمیان پرانی دشمنی چل رہی تھی ۔