آرمی چیف کا پی اے ایف بیس سرگودھا کا دورہ،ایف-16میں پرواز

359
سرگودھاپاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ مصحف بیس کے دورے کے دوران ایف 16طیارے میں موجود ہیں

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پرسربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا ۔ آرمی چیف کو اسکوارڈن میں لے جایا گیا ، آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں پرواز کی ۔ دوسرے ایف16 کو ائر چیف نے اڑایا ۔ دونوں 16 F-طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی ،آرمی چیف نے مشن کے بعد اسکوارڈن کے پائلٹ سے
ملاقات کی اور پی اے ایف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور لگن کوسراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی قوم کے لیے خدمات پر شکریہ ادا کیا۔پیشہ ورانہ تربیت اور آپریشنل روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔