ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بلے باز ناکام، آدھی ٹیم پولین لوٹ گئی

370

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی قومی بلے بازوں کی ناقص پرفارمنس  کا سلسلہ جاری ہے،آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔

پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ہیں اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 100 رنز درکار ہیں۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کا اسکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے، اسد شفیق بھی ناتھن لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ اس قب؛ پہلے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے برسبین میں پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔