ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کے ہاتھوں شاہینوں کو اننگز اور 48 رنز سے شکست

73

ایڈیلیڈ: دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز کی شکست سے دوچار کرتے ہوئے سیریز  میں وائٹ واش کردیا ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کیا۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جب پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز تھا جبکہ کریز پر شان مسعود اور اسد شفیق موجود تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری  کے ساتھ کھیلتے ہوئے 103 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 123 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ اسد شفیق 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اسد شفیق کے بعد افتخار احمد کا ساتھ دینے محمد رضوان میدان میں اترے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ لیون کی گیند پر بولڈ ہوگئے، محمد رضوان کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 235 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔