ٹیسٹ سیریز قومی ٹیم پر کلین سوئپ کا خطرہ منڈلانے لگا

315

ایڈیلیڈ(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں ایک اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ایڈیلیڈ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز کی شکست کا امکان ہے۔یاسر شاہ کی سنچری بھی قومی ٹیم کو فالوآن سے نہ بچا سکی۔فالو آن کا شکار قومی ٹیم کودوسری اننگز میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صرف39رنز پرقومی ٹیم کے3بلے باز پویلین لوٹ گئے،قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے اور اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے مزید 248رنز درکار ہیں،تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک شان مسعود 14اور اسد شفیق8رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔اتوار کو ایڈیلیڈ کرکٹ گرائونڈ پر جاری ڈے نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز6وکٹوں کے نقصان پر96رنز دوبارہ شروع کی تو بابراعظم 43اور یاسر شاہ 4رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور اسے 493رنز کے خسارے کا سامنا تھا، کریز پر بابر اعظم اور یاسر شاہ موجود تھے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان کے باقی ماندہ کھلاڑی بھی خزاں رسیدہ پتوں کی طرح جلد ہی پویلین لوٹ جائیں گے لیکن اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 105رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔194رنز پر پاکستان کو ساتواں نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، بابر اعظم نے 95رنز بنائے۔بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی میدان میں آئے جو پہلی ہی گیند پر کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔شاہین شاہ آفریدی کے بعد محمد عباس اور یاسر شاہ نے 70رنز کی شراکت قائم کی لیکن محمد عباس 281رنز کے مجموعی اسکور پر 29رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔یاسر شاہ نے 12چوکوں کی مدد سے 192گیندوں پر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بھی اسکور کی اور 302کے مجموعی اسکور پرپیٹ کمنز کی بال پر کیچ آٹ ہوگئے۔یاسر شاہ کے قومی ٹیم کی جانب سے آئوٹ ہونے والے دسویں کھلاڑی تھے اس موقع پر ٹیم کا مجموعی اسکور 302رنز تھا جبکہ قومی ٹیم کے محمد موسی 12 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔قومی ٹیم کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6اور پیٹ کمنز نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 287رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو شان مسعود اور امام الحق میدان میں اترے، 2رنز پر امام الحق اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔ کپتان اظہر علی بھی 11کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔20کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی آئوٹ ہوگئے۔ امپائرز نے بارش کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیاتو پاکستان کے 3وکٹوں کے نقصان پر 39رنز تھے۔ کریز پر شان مسعود 14اور اسد شفیق8رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کو اننگز کی ہزیمت سے بچنے کے لیے مزید 248رنز درکار ہیں۔دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے2اورمچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی کھلاڑی یاسر شاہ سنچری بنانے کے بعد پرجوش انداز