لیبر عدالتوں میں خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے

298

کراچی لیبر فیڈریشن کے صدر احمد خان اور جنرل سیکرٹری عرفان شیخ نے وزیراعلیٰ، وزیر محنت اور سیکرٹری لیبر سندھ کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لیبر کے لیے موجود عدالتوں اور دیگر فورم میں بہت سی اسامیاں کافی عرصہ سے خالی ہیں اور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے عدالتی امور انجام دینے میں شدید دشواریاں حائل ہیں بلکہ بعض عدالتوں میں تو ججز کے علاوہ دیگر عملہ نہ ہونے سے عدالتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
-1 سندھ لیبر اپیلٹ ٹریبونل خالی اسامیاں
رجسٹرار 1، ڈپٹی رجسٹرار 1، سینئر کلرک 4، جونیئر کلرک 2، کل 8۔
-2سندھ لیبر کورٹ نمبرI۔ کراچی
ایڈمنسٹریٹر آفیسر 1، اکائونٹینٹ آفیسر 1،سینئر کلرک 1، کل 4۔
-3سندھ لیبر کورٹ نمبر II۔ کراچی
ایڈمنسٹریٹر آفیسر1، اکائونٹینٹ آفیسر1، اکائونٹینٹ1، اسٹینو گرافر1، سینئر کلرک2، جونیئر کلرک2، کل 8۔
-4سندھ لیبر کورٹ نمبر III۔ کراچی
ایڈمنسٹریٹر آفیسر 1، اکائونٹینٹ آفیسر 1، اکائونٹینٹ1، ریڈر 1، کل 4۔
-5سندھ لیبر کورٹ نمبر IV۔ کراچی
ایڈمنسٹریٹر آفیسر 1، اکائونٹینٹ1، ریڈر 1، اسٹینو گرافر1، سینئر کلرک1، جونیئر کلرک1، کل6۔
-6سندھ لیبر کورٹ نمبر V۔ کراچی
ایڈمنسٹریٹر آفیسر 1، اکائونٹینٹ آفیسر 1، سینئر کلرک 1، جونیئر کلرک 1، کل 4۔
-7کمشنر ادائیگی اجرت ایکٹ ایسٹ ڈویژن کراچی۔
کمشنر صاحب کے علاوہ عدالتی عملے کی تمام اسامیاں خالی ہیں۔
-8کمشنر ادائیگی اجرت ویسٹ ڈویژن کراچی۔
کمشنر صاحب کے علاوہ عدالتی عملے کی تمام اسامیاں خالی ہیں۔
-9کمشنر ادائیگی اجرت سائوتھ ڈویژن کراچی۔
کمشنر صاحب کے علاوہ عدالتی عملے کی تمام اسامیاں خالی ہیں۔
-10کمشنر ادائیگی اجرت سینٹرل ڈویژن کراچی۔
کمشنر صاحب کے علاوہ عدالتی عملے کی تمام اسامیاں خالی ہیں۔
آپ سے گزارش ہے کہ مذکورہ اسامیاں پُر کرنے کے لیے جلد از جلد عملی اقدامات کیے جائیں تا کہ محنت کشوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے یہ انتہائی اہم فورم اپنا موثر کردار ادا کرسکے۔
کاپی برائے اطلاع و ریکارڈ۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ممبر انسپکشن ٹیم I، کراچی، ممبر انسپکشن ٹیم II، کراچی۔ ممبر سندھ لیبر اپیلٹ ٹریبونل، کراچی۔