پہلی سہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیو میں 172فیصداضافہ ہوا،حماداظہر

128

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیو میں 172فیصد جبکہ اندرونی ٹیکس وصولی میں 29فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکس فائلرز کی تعداد سالانہ 30سے 40فیصد بڑی رہی ہے فی الحال کسی منی بجٹ کی ضرورت نہیں۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے ابتدائی مہینوں میں ٹیکس ہدف کا بیشتر حصہ حاصل کرلیا، اندرونی ٹیکس کلیکشن میں 29فیصد گروتھ نظر آرہی ہے ۔ حماد اظہر نے کہا کہ درآمدات کم
ہورہی ہیں جس کی وجہ سے درآمدات سے حاصل ہونے والے ٹیکس میں بھی کمی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نان ٹیکس ریونیو میں بھی توقعات سے زیادہ بہتری آئی ہے پہلی سہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیو میں 172فیصد اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ٹیکس فائلرز کی تعداد میں بھی سالانہ اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ٹیکس فائلرز کی تعداد میںبھی سالانہ 30سے 40فیصداضافہ ہورہا ہے ۔