اردن، گھر میں آگ لگنےسے 13 پاکستانی جاں بحق

303

اردن: گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

اردن کے سول ڈیفنس حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ  گھر میں آگ لگنے کا واقعہ دریائے اردن کے کنارے واقع کرامہ شہر میں پیش آیاجہاں 2 پاکستانی خاندان مقیم تھے۔ گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔