عثمان شنواری لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے

348

کراچی: عثمان شنواری پی ایس ایل 2020 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستانی  فاسٹ باؤلر عثمان شنواری پی ایس ایل 2020کیلئے ایک سے دوسری ٹیم میں ٹرانسفر ہونے  والے پہلے  کھلاڑی بن گئے، فاسٹ باؤلر آئندہ پی ایس ایل ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی  نمائندگی کریں گے۔

پی ایس ایل ایونٹ کے قوانین کے مطابق اگر کسی ٹیم کی جانب سےاپنے کسی کھلاڑی کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہوتو پھر اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔ جس کےبعد دیگر ٹیمیں کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرسکتی ہیں۔ اگر کوئی ٹیم کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرے تو کھلاڑی کو ریلیگٹ کرنے کی درخواست کرنے والی ٹیم اپنے کھلاڑی  کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں ہی ری ٹین یا آفر کرنے والی ٹیم کو ٹرانسفر کرسکتی  ہے۔

اس موقع پر کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کی گئی جس پر لاہور قلندرز نے اسے کامیاب طریقے سے میچ کیا۔اس بنیاد پر عثمان شنواری کو  ڈائمنڈ کٹیگری کیلئے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر کردیا  گیاہے۔

دوسری جانب دیگر پانچ کھلاڑیوں کی ریلگیشن کیلئے کامیاب  درخواستیں کی گئی جن میں امام الحق، جنید خان ،سلمان بٹ ،شان مسعود اور عمر امین شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ امام الحق، جنید خان، سلمان بٹ، شان مسعود اور عمر امین کی کٹیگری ایک درجہ کم کردی گئی ہے۔

عیاد رہے کہ  گزشتہ پی ایس ایل ایڈیشن میں عثمان شنواری نے گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

سال 2016 میں ایڈیشن میں شرکت نہ کرنے والے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دیگر تمام ایڈیشنز کاحصہ رہے ہیں۔