پی ٹی سی ایل کارپوریٹ اور تعلیمی شعبے کے درمیان حائل خلیج کو پُر کرنا ہے

337
پی ٹی سی ایل دفاتر میں ایک تعارفی و تربیتی ورکشاپ میں منتخب طلبہ اور دیگر شرکاء کا گروپ فوٹو

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایک نئی پیش رفت’پی ٹی سی ایل سفیر‘ (ایمبیسیڈرز) کا آغاز کیا ہے جو کیمپَس ایمبیسیڈر پروگرام کے نظرئیے پر مبنی ہے اور پی ٹی سی ایل کے تبدیلی کے سفر کا ایک اہم حصّہ ہے۔ پروگرام کا مقصد مُلک بھر میں کارپوریٹ اور تعلیمی شعبے کے درمیان حائل خلیج کو پُر کرنا ہے۔پی ٹی سی ایل کی HR ٹیم نے مختلف یونیورسٹیوں کے تقرری دفاتر کے ساتھ اشتراک کر کے ان یونیورسٹیوں سے مقرر کردہ طلبہ میں سے ایک منصفانہ اور شفاف طریقے کے ذریعے’سفیر‘ منتخب کیے ہیں۔ یہ منتخب طلبہ پی ٹی سی ایل دفاتر میں ایک تعارفی و تربیتی ورکشاپ میں شریک ہوئے جس میں اُنھیں اس پروگرام کے متعلق مطلوبہ کردار اور ان سے وابستہ توقعات سے آگاہ کیا گیاپی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر سید مظہر حُسین نے اس پیش رفت کے بارے میں اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا، ’’ہم پاکستان کے تعلیمی نظام کی معاونت کے لیے پُرعزم ہیں جس کے لیے ہم نوجوان اور ذہین طلبہ کو، جو ہماری قوم کا مستقبل ہیں، ایک بااختیار مرکز فراہم کرتے ہیں۔’ سفیر ‘ پروگرام اس حوالے سے براہِ راست پیشہ ورانہ تجربہ اور سمجھ بوجھ فراہم کرے گا کہ کمپنیاں ’ریئل ٹائم‘میں کیسے کام کرتی ہیں۔ اس پروگرام کی بدولت یقینًا اِن طلبہ کے لیے کیریئر کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔‘‘’سفیر‘ پی ٹی سی ایل کے ایمپلائر برانڈ کا علَم بردارہے جو کے نظرئیے پر مبنی ہے ۔ سفیر یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے رابطے کا نقطہء آغاز ہوتا ہے جو درست مراکز تک پہنچنے کے لیے اُن کی معاونت اور راہنمائی کرتا ہے۔