ووٹرز کی آگاہی کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا،الیکشن کمیشن

124

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے تیسرے اسٹرٹیجک پلان کے تحت موبائل ایپلیکیشن، نتائج کا الیکٹرونک ترسیلی نظام دسمبر 2022ء تک اپ گریڈ ہو جائے گا، کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں دسمبر 2022ء تک اپ گریڈ ہوں گی، ووٹرز کی آگاہی کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا، کم ووٹر ٹرن آئوٹ، زیادہ مستند ووٹوں کی وجوہات جاننے کے لیے جون 2020ء تک تحقیق مکمل ہو گی،
وفات پا جانے والے افراد کو انتخابی فہرستوں سے نکالنے کا میکنزم دسمبر 2020ء تک بن جائے گا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے 2019ء سے 2023ء تک کے اسٹرٹیجک پلان کے مطابق ریٹرننگ افسران، کمیشن اور ٹریبونل کیسز ٹریک کرنے کا آن لائن مینجمنٹ نظام قائم ہو گا۔ جغرافیائی انفارمیشن سسٹم، رزلٹ مینجمنٹ سسٹم دسمبر 2022ء تک اپ گریڈ ہو گا۔ اسٹرٹیجک پلان کے مطابق صنفی فرق کو 6 فیصد تک لانے اور 90 فیصد تک اہل شہریوں کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن اگست 2020ء تک سوشل میڈیا کا محکمہ قائم کر دے گا۔ الیکشن ایکٹ، لوکل باڈیز ایکٹ کا ازسرنو جائزہ لے کر دسمبر 2020ء تک ترامیم کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن