مواخذہ: امریکی کانگریس نے ٹڑمپ کو سماعت میں شرکت کی دعوت دے دی

251

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس نے مواخذے کی کارروائی میں خصوصی شرکت  کے لیے خط لکھ دیا ۔

امریکی ایوان نمائندگان کی مقننہ کمیٹی کے سربراہ  جیرالڈنیڈلر نے صدارتی مواخذے کی  تفتیش  کو منصفانہ طور پر مکمل کرنے  کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ٹرمپ کو تفتیش  میں حصہ لینے کا پورا موقع دیا جائے گا ، صدر ٹرمپ اور ان کے وکلا سماعت کے دوران گواہوں سے سوالات کرسکیں گے۔

ادھر  امریکی صدرٹرمپ  کو فلوریڈا  میں واقع سن رائز شہر میں  ایک جلسے کے دوران مواخذے کی کارروائی کو انتقامی اور پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کبھی بھی مواخذے کی حمایت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی مفاد کے لیے صدارتی عہدے کا غلط استعمال کرنے پر مواخذے کا سامنا ہے ۔امریکی صدر کو ان کے عہدے سے برخاست کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر  امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی جاری ہے۔