نیپرا نے بجلی 14پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

101

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی 14پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے گزشتہ ہفتے سماعت کی گئی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جس کے باعث صارفین پر سالانہ 14ارب 78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔