فوجی افسر کے تنازعہ پر امریکی بحری سربراہ بر طرف

175

رچرڈ اسپینسر نے وائٹ ہاؤس کو ذاتی تجاویز پیش کیں جس کا انہوں نے وزیرِ دفاع کے ساتھ تبادلہ نہیں کیا، ترجمان امریکی محکمہ دفاع

امریکہ کے وزیرِ دفاع نے عراق میں تعینات  فوجی افسر کے تنازع پر بحری سربراہ  رچرڈ اسپنسر کو عہدے سے ہٹا دیا ۔وزیرِ دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ بحریہ کے سربراہ اپنا اعتماد کھو چکے ہیں ، کیوں کہ انہوں نے ذاتی طور پر وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی بحری افسر  ایڈورڈ گلیگر کو  17 سالہ نہتے قیدی کو قتل کرنے اور بعد ازاں اس کی لاش کے ساتھ تصاویر بنانے کے مقدمے کا سامنا تھا۔امریکی بحریہ نے کارروائی کے بعد گزشتہ ہفتے لاش کے ساتھ تصویر بنانے کے جرم میں ایڈورڈ گلیگر کے عہدے میں تنزلی کر دی تھی۔

افسر  کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایڈورڈ گلیگر کو دوبارہ عہدے پر بحال کر دیا تھا۔اس حوالے سے ٹرمپ نے  گزشتہ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہماری بحریہ  جنگی ہیرو ایڈورڈ گلیگر کو عہدے سے  نہیں ہٹا سکتی۔