شر پسندوں کو امریکی حمایت حاصل ہے ،ایرانی وزارت خارجہ

386

ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے لیے امریکا کی حمایت کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت شمار کرتے ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی کے حالیہ واقعات  غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ تھے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز عباس موسوی نے کہا کہ  ایران میں  احتجاجی مظاہروں کے دوران مداخلت کرنے والے بیرونی ممالک کو واقعات کا ذمے دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔اس سے قبل  اتوار کے روز پاسداران کے نائب سربراہ علی فدوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں ہنگامہ آرائی ایک بڑی سازش تھی جس پر 48 گھنٹوں میں قابو پا لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران میں  15 نومبر کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بیشتر تر صوبوں میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کا آغاز ہوا تھا، جو بعد ازاں حکومتی عہدے داران کی سبک دوشی کے مطالبے میں بدل گیا تھا۔ انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ستائیس سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ اس دوران متعدد افراد کی ہلاکت  کا دعوی بھی کیا گیا تھا۔