پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ چندبرس سے باہمی تجارت میں اضافے ہوا ہے،احمدمحمدی

276

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے دوسری انٹرنیشنل کنزیومرپروڈکٹ فئیرکاافتتاح کردیااس موقع انڈونیشین قونصل جنرل ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام ایونٹ آرگنائزر عذیر نظام ودیگر ممالک کے مندوبین بھی شریک ہوئے،

ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے پرایران کی تیاری مکمل ہے، ایران برادرملک پاکستان کا منتظرہے ایران پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع دستیاب ہیں باقاعدہ بینکاری نظام کی عدم دستیابی دونوں ملکوں کی تجارت بڑھانے میں رکاوٹ ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان کے نجی بنکس شائدایران میں اپنی برانچیں کھولنے سے ہچکچارہے ہیں، پاکستانی مصنوعات کامعیاراچھاہے ایران سمیت دیگرممالک میں اسکی برآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ چند برس سے باہمی تجارت وتعلقات میں اضافے کا رحجان ہے کنزیومرنمائش میں چین ترکی ایران اور پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت خوش آئندہے،پاکستانی مصنوعات کی چین ایران ترکی میں کھپت کے وسیع مواقع ہیں اس موقع پرای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹرخورشید نظام نے کہاکہ کنزیومرپروڈکٹ فیئر2019میں 17ممالک کے550اسٹالز لگائے گئے ہیں،نمائش میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیرکے10شہروں کے مینوفیکچررزشریک ہیں ہیں،

خورشید نظام نے کہاکہ غیرملکی کمپنیاں نمائش کے ذریعے مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کاجائزہ لے رہی ہیں چین کی ایس ایم ایز پاکستان میں اپنی فیکٹریاں قائم کرنے کی خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ چائنیزایس ایم ای فیکٹریز97فیصد پاکستانیوں کوروزگارکے مواقع میسر ہونگے نمائش 24 نومبر تک جاری رہے گی نمائش کے دوسرے روز بروز ہفتہ 23 نومبر وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی ہوں اور میئر کراچی وسیم اختر بھی شرکت کریں گے۔