فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

312

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایکسل لوڈ کے حوالے سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی، ایکسل لوڈ قانون پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران ہدایت کی کہ ایکسل لوڈ قانون پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایکسل لوڈ کے قانون سے متعلق عدالت تفصیلی فیصلہ دے گی۔ عدالت نے ایکسل لوڈ سے متعلق مرکزی کیس بھی ہدایت کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ عدالت اور انتظامیہ اس قانون کو معطل نہیں کرسکتی۔