اسٹال توڑنے اور گرفتاریوں کیخلاف اخبار فروشوں کا پریس کلب پر مظاہرہ

331
انجمن اخبار فروشاں کے تحت اسٹالوں کو ختم کرنے اور گرفتاریوں کیخلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے باہر انجمن اخبار فروشاں کی جانب سے شہر بھر میں پولیس کی جانب سے اخبار کے اسٹالوں کو ختم کرنے اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر انجمن اخبار فروشاں کے صدر اقبال نون کی قیادت میں شہر بھر سے عدالت عظمیٰ کے نام پر اخباروں کے اسٹالوں کو ہٹانے اور اخبار فروشوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، انہوںنے کہا کہ حالیہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں اخبار فروشوں کے اسٹال توڑے اور اخبار فروشوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ہم حکومت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اخبار فروشوں کے اسٹال نہ توڑیں جائیں اور گرفتار اخبار فروشوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے،اس دوران اخبار فروشوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور اخبار فروشوں کے مطالبات درج تھے۔