آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ نے 6ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا

283
آسٹریلیا: فائر بریگیڈ کا عملہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ 6 ریاستوں کو متاثر کرنے کے بعد جزیرے تسمانیا تک پہنچ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنگلاتی آگ نے ملک کے مشرقی ساحل پر واقع نیو ساوتھ ویلز اور کوئینز لینڈ کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ ان علاقوں میں 2ہفتے سے لگی آگ بجھانے کی کوشش میں 6افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔