وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

299

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہےجس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق امریکی صدر سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے، پاکستان کو خوشی ہے کہ رہا ہونے والےپروفیسرزمحفوظ اور آزاد ہیں۔

ترجمان  وزیراعظم کے مطابق اس موقع پر  امریکی صدر نے اس معاملے پر پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نےپرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے افغان امن ومفاہمتی عمل میں آگےبڑھنےکے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے مشترکہ مقصد کے فروغ  کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم نے امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا