اسرائیل نے فلسطینی تنظیموں کے دفاتر اور ٹی وی چینل  کو بند کردیا

223

یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم متعدد فلسطینی تنظیموں کے دفاتر اور ایک ٹی وی چینل کو بند کردیا۔

غیرم لکی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی حکام نے فلسطینی وزارت تعلیم کے دفتر کو 6 ماہ کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ فلسطینی ٹی وی چینل چلانے والی پروڈکشن کمپنی کے ڈائریکٹر کو عارضی طور پرحراست میں لیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے چینل کے ایک نمائندے کوبھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فلسطین نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرئیل کا یہ قدم مظلوم فلسطینیوں کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔